صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے کل پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے: وزیراعلیٰ پرویز خٹک

May 11, 2015

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کل 12 مئی کو خیبر پی کے کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ صوبے کے حقوق اور وسائل پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم سے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ دھرنا خیبر پی کے کے حقوق کیلئے دیا جائیگا۔ مسائل پر توجہ نہیں دی گئی تو مستقل دھرنا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں