نارووال (نامہ نگار + نوائے وقت نیوز) ایم اے کی طالبات 2 دوست لڑکیاں گھر کے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کی جانب سے خودکشی کا خدشہ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ رعیہ خاص کے نواحی گائوں ارود افغاناں کے رہائشی مقبول خان کی بیٹی صباء مقبول اور گائوں مہیس بوبے والی کی رہائشی اس کی دوست تنزیلہ ارشدگزشتہ رات گائوں ارود افغاناں میں گھر کے کمرے میں سوئی ہوئی تھیں، صبح دونوں کی کمرے سے نعشیں مل گئیں، اہل خانہ کا کہنا ہے دونوں لڑکیاںعرصہ دراز سے آپس میں سہلیاں تھیں اور دونوں ایم اے کی طالبات ہیں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کے بازو پر تحریر ہے کہ ان کی تدفین قریبی قبرستان داؤد ریلوے اسٹیشن میںکی جائے پولیس تھانہ رعیہ خاص نے دونوں نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ خودکشی لگتا ہے۔
نارووال: ایم اے کی طالبات 2 دوست پراسرار طور پر جاں بحق، خودکشی کا شبہ
May 11, 2015