ٹیکسز کی بھرمار‘ کار ڈیلرز کا کل سے شٹر ڈاون کا اعلان

لاہور (خبر نگار) لاہور کا ڈیلرز فیڈریشن نے کل 12 مئی سے شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ احتجاج گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس‘ رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں کئی سو گنا اضافہ سمیت ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہو گا۔ کار ڈیلرز 12 مئی کو اپنے شو رومز بند کر کے جیل روڈ پر اکٹھے ہوں گے اور سڑک بند کر دیں گے۔ یہ فیصلہ کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں ڈیفنس کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال‘ سمن آباد کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں آصف شوکت علی روڈ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب خان‘ کوئنز روڈ کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے رانا نوید اور جیل روڈ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری ادریس سمیت کار ڈیلرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن