اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ، کاریں دوسرے نمبر پر اور آٹو رکشہ تیسرے نمبر پر رہا۔ وزارت تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں 78 لاکھ 60 ہزار 524 موٹر سائیکل تیار کئے گئے جبکہ 6 لاکھ 47 ہزار 438 کاریں اور 2 لاکھ ایک ہزار 732 آٹو رکشے، 15 ہزار 240 ٹرک، 3588 بسیں اور 2 لاکھ 81 ہزار 353 ٹریکٹر تیار کئے گئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں 91 لاکھ 4 ہزار 88 آٹو موبائل تیار ہوئیں۔
موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کاریں دوسرے اور رکشہ تیسرے نمبر پر رہے
May 11, 2015