باردانے کی بندر بانٹ فوری بند کی جائے: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باردانے کی بندر بانٹ سیاسی بنیادوں پر فورًا بند کی جائے کیونکہ اسکی وجہ سے کسان اپنی گندم کی فصل مل مالکان اور کے ہاتھوں 9 سو روپے سے 1 ہزار فی من بیچنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بندر بانٹ کی وجہ سے گندم کی خریداری بھی سُست روی کا شکار ہے اور کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کسان اتحاد کے دیپالپور میں خرم جہانگیر خان وٹو، ایم پی اے، پیپلز پارٹی کی زیر قیادت زبردست احتجاج کے شرکاء اور منتظمین کو شاباش دی جنہوں نے بڑے موثر طریقے سے اپنی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کسانوں کے خلاف کسان دشمن پالیسیاں بند کی جائیں۔ اس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جون میں کسان اتحاد لاہور کی طرف اپنے مطالبات کے حق میں لانگ مارچ کرے گا۔ منظور احمد وٹو نے کہا کہ حکومت کو خدا کا خوف نہیں ہے کہ انہوں نے زرعی پیداوار پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن