جوڈیشل کمشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جہموریت کا حسن ہے کہ ادارے بااختیار ہوں،بادشاہت میں اداروں کو اپنی مرضی کے مطابق چلایا جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے سٹے لیا ہے، انکا کہنا تھا کہ ٹریبونل کی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں آر اوز نے بے ضا بطگیاں کیں اور آر اوز نے اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کیں،آر اوز کی بے ضابگیاں کا فائدہ امیدواروں کو ہوا-
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن آراوز سے کیاپوچھے وہ تو خود دھاندلی میں ملوث ہے، نادرا پردباو کے حوالے سےانکا کہنا تھا کہ این اے 122 کے رزلٹ کے بعد ہی پتہ چلائے کہ نادرا کے اوپر دباتھا کہ نہیں-
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آراوز کی بے ضابطگیاں رائیگاں گئیں اور کسی کو فائدہ نہیں ہوا -
الیکشن کمشن آراوز سے کیاپوچھے وہ تو خود دھاندلی میں ملوث ہے: عمران خان
May 11, 2015 | 21:02