پاکستانی سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنے پر10بھارتی ماہی گیرگرفتار

May 11, 2016

کراچی (آن لائن) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنے پر 10 بھارتی ماہی گیروںکوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مچھلی کا شکار کرنے کے الزام میں 10بھارتی ماہی گیروںکوگرفتار کر کے شکار میں استعمال ہونے والی سامان قبضہ میں لے لیا۔ تمام بھارتی ماہی گیروںکوکراچی تھانہ ڈاکس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاںان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں