لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک میں پولیس، انتظامیہ اور مالی اختیارات ضلعی حکومتوں کے پاس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو زیادہ سہولیات ملتی ہیں۔درخواستگزار وکیل نے کہا کہ پاکستان میں بھی مقامی حکومتوں کو زیادہ اختیارات دیئے جائیں۔