لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر میں قائم خود مختار کمپنیوں میں ارکان پنجاب اسمبلی کی نامزدگیوں کے خلاف دائر درخواست پر سکیورٹیز ایکسچینج کمشن کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ، ای پارکنگ، صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ اور میٹ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر ارکان پنجاب اسمبلی کو بنایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کو قانونی تقاضے پورے کرکے ان کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے اور ارکان پنجاب اسمبلی ان کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کی مراعات نہیں لے رہے ہیں۔
ارکان پنجاب اسمبلی کو پبلک سیکٹر کمپنیوں میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سکیورٹیز ایکسچینج کمشن کو جواب کیلئے آخری موقع
May 11, 2016