لندن (آئی این پی) برطانیہ میں شامی شہریوں کی فنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے لیے بسوں پر "سبحان اللہ" کے پوسٹر لگا دیئے گئے۔ برطانیہ میں چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم کی جانب سے لندن ، مانچسٹر، لیسٹر، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں سیکڑوں بسوں پر سبحان اللہ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن کا مقصد رمضان سے پہلے شامی مسلمانوں کی مدد کے لیے چندہ جمع کرنا ہے ۔ مہم باقاعدہ طور پر 23 مئی سے شروع ہو گی ۔ چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔ ادھر مشقوں میں اللہ اکبر کا نعرہ لگوانے پر برطانوی پولیس نے معذرت کر لی۔ مشقوں کے دوران فرضی دہشت گرد سے اللہ اکبر کا نعرہ لگوایا گیا تھا۔
برطانیہ: شامی شہریوں کی فنڈنگ کا فیصلہ، بسوں پر سبحان اللہ کے پوسٹرز‘مشقوں میں اللہ اکبر کا نعرہ لگوانے پر پولیس کی معذرت
May 11, 2016