کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی 8ویں روز بھی ہڑتال، او پی ڈیز بند

کوئٹہ (صباح نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 8ویں روز بھی بند رکھی۔ او پی ڈیز کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کا علاج نہیں کیا جا رہا جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال تنخواہیں ریلیز کی گئیں نہ ہی ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ تاحال بازیاب نہ کرائے گئے جس پر ینگ ڈاکٹرز نے مغوی کی بازیابی کے لئے احتجاج کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن