اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم ہوتی کی بیوہ حمیرا اعظم ہوتی کے جہیز سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملے کو دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا ہے فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ حمیرا اعظم ہوتی کے ورثاء کو سن کر معاملے کا فیصلہ کرے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت شروع کی تو حمیرا اعظم ہوتی نے عدالت کو بتایا کہ اعظم ہوتی نے جہیز میں سولہ کروڑ اکیاسی لاکھ مالیتی اراضی اور ایک مکان دینے کا وعدہ کیا تھا اس پر اعظم ہوتی کے ورثاء کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جو زمین اعظم ہوتی کے نام پر ہی نہیں تھی وہ کسی اور کو دینے کا وعدہ کیسے کرسکتے ہیں ؟دریں اثناء فاضل عدالت نے مقدمہ سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملے کو دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا اور حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ فریقین کو ازسرنو سن کر مقدمہ کا فیصلہ کرے ۔