پروین رحمن کو جوڈو کراٹے کلب کیلئے جگہ نہ دینے پر قتل کیا‘ ملزم رحیم سواتی کی اعترافی وڈیو سامنے آگئی

کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن کے قتل میں ملوث ملزم رحیم سواتی کا اعترافی وڈیو بیان سامنے آگیاہے۔ ملزم کے مطابق پروین رحمن کو جوڈو کراٹے کلب کیلئے جگہ نہ دینے پر طالبان کمانڈر کی مدد سے قتل کرایا ۔ ملزم رحیم سواتی نے وڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے ایاز شامزئی کے ساتھ ملکر پروین رحمن کو جوڈو کراٹے کلب کیلئے جگہ نہ دینے پر قتل کرایا۔ میڈم کو قتل کرانے کیلئے ایاز شامزئی نے ٹی ٹی پی کمانڈر موسیٰ سے میری بات کرائی۔ کمانڈر موسی نے کہا کہ پروین رحمان پہلے ہی ہماری ہٹ لسٹ پر ہے، چند دنوں بعد کمانڈر موسی کی کال آئی کہ کام ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...