اسلام آباد ہائی کورٹ، بابر اعوان جرمانہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے 20ارب روپے ہرجانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بابر اعوان پر عائد پانچ سو روپے جرمانہ ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے اس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...