اسلام آباد (صباح نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یورپی یونین کے ساتھ باہمی اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ اس کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ اسلام آباد میں ''یورپ ڈے'' کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے اس کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنایا ہے۔ شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلو شامل ہیں۔ یہ شراکت داری وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے۔سرتاج عزیز نے عالمی برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔