اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا دوبارہ مطالبہ کر کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے حکومت کے ساتھ نرم پالیسی اختیار کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے شہر باغ میں انتخابی مہم کے دوران جو سخت جملے استعمال کئے ہیں اس کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے لئے نرم گفتگو کرنا مشکل ہو جائے گا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جب سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی کرپشن کی فائلوں کی بات کی ہے اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کے منہ سے حکومت کے بارے میں ایک بھی سخت جملہ نہیں نکل سکا ہے۔