سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بیٹے کی طویل عرصے بعد گھر واپسی کے باوجود ٹڈاپ سکینڈل میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔ سماعت کے دوران عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی. عدالت نے گیلانی کی ضمانت تئیس مئی تک منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو باقی پانچ مقدمات کا چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی. عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں کیس میں جو بھی تاریخ دی گئی اس پر پیش ہوئے. بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹےکی بازیابی کی خبرافغان قونصل جنرل نےسب سےپہلےدی . سرتاج عزیزکےذریعےبیٹےکی بازیابی کی تصدیق ہوئی، لاہور جا کر بیٹے سے ملاقات کریں گے.
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں. ایف آئی اے نےیوسف رضاگیلانی پرچھبیس کیس بنائے، تمام کیسزمیں صرف ایک ہی الزام لگایاگیاہے.