پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں، مخمصے کا شکار ہے: فضل الرحمن

 جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن کا کوئی متفقہ موقف نہیں ہے اپوزیشن مخمصے کا شکار ہے انہیں ریٹائرڈ جج تو قبول نہیں مگر ریٹائرڈ بیورو کریٹ قبول ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر ہماری سفارتی لابنگ کمزور ہے مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہے دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر جنگ کا امکان نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن والے ایک دوسرے پر اعتماد بھی نہیں کرتے ،تحریک انصاف والے کہتے ہیں انہیں ڈر ہے نواز شریف ہمارے لوگوں کو خرید نہ لیں ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے قابل قبول نہیں ‘ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے لئے تیار اور سنجیدہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے حل ہو گا لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر جنگ کا امکان ہے تاہم ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ ایٹمی ممالک ہونے کے باعث جنگ کے امکانات کم ہیں مسئلہ کشمیر پر ہماری سفارتی لابنگ کمزور ہے ہمیں اس کومضبوط اور موثر بنانا ہو گا دنیا بھر میں کوئی سفارتخانہ مسئلہ کشمیر پر متحرک نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...