توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی پریس کانفرنس کا مسودہ مانگ لیا، 16 مئی کو جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا نے کانفرنس میں کہا تھا کہ پیمرا کا کام عدالتیں کررہی ہیں چیئرمین پیمرا نے اعلیٰ عدالتوں پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں جس سے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں چیئرمین پیمرا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے نفرت کا اظہار کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیاجائے۔ عدالت نے ڈی جی پیمرا کو تین دن میں چیئرمین پیمرا کی پریس کانفرنس مسودے کی نقل جمع کرانے کیلئے حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...