;ٹی آئی پی خسارے میں‘نجکاری یا ختم کرنے کا معاملہ زیر غور ہے: ایڈیشنل اٹارنی جنرل

May 11, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ٹیلی فون انڈسٹریزآف پاکستان کے برطرف ملازمین کے واجبات اور پنشن کی ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں معاملے کے حل کے لیئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی میٹر ہے حکومت کا منصوبہ نجکار ی ےا ادارے کو بند کرنے کا ہے ادارے کے بند ہونے سے ملازمین کی دال روٹی بھی ختم ہوجائے گی، اگرحکومت کوئی ادارہ بند کرنا چاہتی ہے تو عدالت حکم دیکر حکومت پر بوجھ نہیں ڈال سکتی کیونکہ آئین کے مطابق محکمے کو چلانا حکومت کا کام ہے عدالت صرف غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے سکتی ہے۔ عدالت نے حکم دےا کہ مجوزہ رپورٹ کی کاپےاں فریقین کو فراہم کریں۔

مزیدخبریں