حکومت مریم نواز کو بچانے میں کامیاب رہی‘ ڈی جی آئی ایس پی آر ٹوئیٹ واپس لینے کی بجائے مستعفی ہوجائےں:اعتزاز

اسلام آباد(بی بی سی ) فوج کی طرف سے نیوز لیکس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے بارے میں وزیراعظم ہاو¿س کا نوٹیفکیشن مسترد کرنے کا ٹویٹ واپس لیے جانے پر پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ اعتزاز احسن نے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزلیکس کے حوالے سے معاملات صحیح ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظر آ رہا ہے کہ آپس میں سب ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس میں حکومت کا اصل کام مریم نواز شریف کو بچانے کا تھا اور حکومت اس میں مکمل کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں زیادہ فرق نہیں ہے لیکن جنرل آصف غفور نے ٹویٹ قطعی طور پر واپس لے لیا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹویٹ واپس لینے کے بجائے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

ای پیپر دی نیشن