کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی خاتون سینیٹر لاریسا واٹرز پہلی سیاست دان بن گئی ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی شیرخوار بچی کو اپنا دودھ پلایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیں بازو کی جماعت گریننز پارٹی کی رہنما لاریسا واٹرز نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنی دو ماہ کی بیٹی کو اپنا دودھ پلایا۔لاریسا واٹرز نے فیس بک پر ایک پیغام میں کہاکہ ہمیں پارلیمنٹ میں مزید خواتین اور والدین کی ضرورت ہے اور ہمیں کام کرنے کی ایسی جگہ کی ضرورت ہے جو زیادہ خاندان دوست، بچوں کی نگہداشت میں کفایت شعار اور لچکدار ہو۔
خاتون سینیٹر