لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے چاروں مکاتب فکر کے کوآرڈینیٹرز کا اجلاس سیکرٹری اوقاف محمد حسن اقبال کی زیر صدارت ایوان اوقاف لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،ڈاکٹر عبد الغفور راشد ،حبیب اللہ بھٹی،مفتی انتخاب نوری،صوفی ظہیر احمد ، علامہ حسین اکبر نے شرکت کی۔ صوبہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن رد الفساد پر عملدرآمد اور صوبہ میں اتحاد بین المسلمین کی فضاءکو ہموار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے سلسلہ میں علماءاپنے خطبات میں زور دیں گے۔