کابل/اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز مردم شماری کے دوران سپن بولدک کے علاقے میں ڈیورنڈلائن کو پار کر گئے تھے جو نہ صرف افغان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی بلکہ واضح اشتعال انگیزی بھی تھی کیونکہ ہم نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی قیادت کو واقعہ سے پہلے آگاہ کیا تھاکہ ہمارے دیہاتوں میں سروے کیا گیا تو اسے چیلنج کیا جائے گا۔ عمر زخیل وال نے اپنے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر جاری بیان میں کہاکہ میں نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرکے اس تصور کو چیلنج کیا ہے کہ چمن میں پاکستانی اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان بدقسمتی سے ہونے والی حالیہ جھڑپ میں ہماری طرف سے اکسایا گیا تھا یا پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن افغانستان نے تعاون نہیں کیا۔
پاکستانی اہلکار ڈیورنڈ لائن پار کر گئے تھے: افغان سفیر کا الزام
May 11, 2017