اسلام آباد+ لاہور+ سرگودھا ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+ ایجنسیاں + نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیوز لیکس فوج یا حکومت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس طریقے سے حل کیا گیا ہے کہ اس سے ظاہر ہو گیا کہ کمزور کے لیے الگ قانون ہے اور طاقتور کے لیے الگ قانون ہے۔ عمران خان نے نیوز لیکت انکوائیر کمشن رپورٹ کر منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ معاملے میں ایسا کیا تھا جو حل کیا گیا۔ قبل ازیں ٹویٹ می ںعمران نے لندن فلیٹ کی خریدو فروخت اور بنی گالہ ہاﺅس کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا میں لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی تمام منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کروں گا۔ لندن فلیٹ فروخت کر کے رقم واپس پاکستان لانے کے تمام ثبوت بھی پیش کروں گا۔ سپریم کورٹ میں یہ شواہد بھی پیش کریں گے بنی گالہ میں مکان کی تعمیر یونین کونسل مورہ نور کی اجازت کے بعد کی۔میری منی ٹریل قطری خط کی طرح نہیں ہو گی۔ مسلم لیگ (ن)تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کرانا چاہتی ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسرے ممالک سے بھی فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔ میرا کردار صاف ہے اور تمام جائیداد نہ صرف جائز ملکیت ہے بلکہ ان کی ساری دستاویزات بھی موجود ہیں۔ نیوز لیکس کبھی فوج اور حکومت کا آپس کا معاملہ نہیں تھا۔ ہیلری کلنٹن الیکشن اس وجہ سے ہاریں کیونکہ ای میلز میں قومی سلامتی کا مسئلہ تھا۔ علاوہ ازیں عمران خان کل سرگودھا میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ سکیورٹی اداروں نے عمران خان کے جلسہ پر سکیورٹی تھریٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔ 850 پولیس افسروں و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چودھری نے کہا کہ جلسہ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔