واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان شان سپائیسر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ جیمز کومے کے نام خط میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا وہ ایف بی آئی کو موثر طور پر چلانے کے اہل نہیں اور نئی انتظامیہ اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔ ایف بی آئی کا ڈائریکٹر ایسے شخص کو ہونا چاہئے کہ جو محکمہ انصاف کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کرے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر جلد نامزد کردیا جائے گا۔ جیمز کومے نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز ان کی معاون ہما عابدین کی جانب سے مس ہینڈل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ دریں اثنا روسی صدر پیوٹن نے کہا کومے کو ہٹانے سے امریکہ کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔ اس سلسلے میں ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا، ہمارا کوئی تعلق نہیں: پیوٹن
May 11, 2017