اسلام آباد(نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے سمسٹرخزاں 2016ءکے میٹرک ¾ ایف اے ¾ بی اے ¾ پی جی ڈی ¾ ایم اے ¾ ایم ایس سی ¾ ایم ایس ¾ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر مےں اےک ساتھ شروع ہوگئے ہیں، تفصےلات کے مطابق وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر ساڑھے چھ لاکھ طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 756۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔