اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر مینجمنٹ ونگ، نیشنل مینجمنٹ کالج، لاہور کے زیرِ انتظام 21ویں سینئر مینجمنٹ کورس(ایس ایم سی) کے شرکاءنے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے وفد کے شرکاءکو بتایا کہ سی ڈی اے اس وقت بیک وقت منتقلی اور استحکام کے مرحلے سے گذر رہا ہے ۔ممبر ایڈمنسٹریشن نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 ءکے نفاذ کے بعد میونسپل فنکشنزتمام ملازمین سمیت ایم سی آئی کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے انتظامی اقدامات اٹھائے جانے کے ساتھ ساتھ نئی اصلاحات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
مینجمنٹ کورس کے شرکاءکا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
May 11, 2017