اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بدر ایکسپو سلوشنز پہلی ”میڈ اِن سیالکوٹ“ نمائش کا انتظام اور اس کے انعقاد کے لیے کام کرے گی۔ نمائش 19 تا 21 جولائی کو پاک چین فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ماجد رضا بھٹہ نے کہا کہ نمائش کا مقصد سیالکوٹ کی مصنوعات کو اجاگر کرنا ہے۔ عالمی سطح پر بھی سیالکوٹ کا نام برآمدات کے حوالے سے معروف ہے اور اس کی تیار کی ہوئی اشیاءمعیار میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ہیں۔ نمائش سے عالمی کمپنیوں، سفارت خانوں، تجارتی نمائندوں، سرکاری حکام، معززین اور عوام کو سیالکوٹ کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا اور سیالکوٹ میں تیار کی جانے والی اشیاءکو عالمی سطح پر متعارف کرایا جاسکے گا۔
”میڈ اِن سیالکوٹ“ نمائش ، ایس سی سی آئی اور بدر ایکسپو میں معاہدہ
May 11, 2017