بیٹے کی گرفتاری ظاہرکی جائے ، علی مراد رند کی والدہ کا مطالبہ

حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹنڈو آغا حیدرآباد کی مسماۃ شمیم زوجہ عبدالمجید رند نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ نامعلوم اہلکاروں کے ہاتھوں گھر سے اٹھائے گئے ان کے 31 سالہ بیٹے علی مراد رند کو بازیاب کرایا جائے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسماۃ شمیم نے کہا کہ 30 مارچ کی رات8 بجے ایک سہا رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی اور سفی رنگ کی کار میں سوار نامعلوم اہلکار ان کے 31 سالہ بیٹے محکمہ ہائی ویز کے بیلدار علی مراد رند کو اپنے ہمراہ لے گئے جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 2 اور 3 اپریل کی درمیانی شب سیاہ گاڑی میںسوار اہلکا ر ان کے بھائی غلام محمد رند کے گھر میں داخل ہوئے اور بھائی کی غیر موجودگی میں خواتین سے موبائل فون اور پاسپورٹ لے کر چلے گئے۔ اہلکاروں نے موبائل فون اور پاسپورٹ واپس کرکے اسے جانے کی اجازت دے دی تاہم ان کا بھائی بھی علی مراد کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کا کسی مذہبی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک سرکاری ملازم اور محنت کش نوجوان ہے اگران کے بیٹے کے خلاف کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے عدالت نے جو فیصلہ کیا ہے اسے قبول ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن