وفاقی بجٹ 2018 کے موضوع پر کاٹی میں سیمینار

May 11, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے اراکین کے لیے وفاقی بجٹ برائے 2018-19 کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاٹی کے صدر طارق ملک، سینیئر نائب صدر سلمان اسلم ،نائب صدر جنید نقی، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سیمینار اینڈ ورکشاپس زکی شریف، کائٹ ڈی ایم سی کے چیئرمین و سی ای و زبیر چھایا سمیت کاٹی کے سابق صدور، ایسوسی ایشن کے سنیئر اراکین اور صنعت کار برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں اے ایف فرگوسن اینڈ کو کے پارٹنرز چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹ محمد رضا اور طاہر شریف نے شرکا کو وفاقی بجٹ، اکنامک ریفارم پیکج، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، بجٹ میں ٹیکس نظام میں متعارف کردہ ترامیم اور تبدیلیوں اور بجٹ کے اثرات پر تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔ صدر کاٹی طارق ملک نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی وفاقی بجٹ کے بعد ایسے پروگرام تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع زکی شریف نے پاکستانی معیشت کا ایک جائزہ بھی پیش کیا۔ بعدازاں شرکا ء نے بجٹ 2018کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ماہرین سے سوالات بھی کیے۔

مزیدخبریں