کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آر ریونیو کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سگریٹوں پر تیسرے درجے کے ٹیکس سلیب سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تاہم ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شعبہ سے محصولات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اگر تمباکو انڈسٹری کے مجوزہ آڈٹ کا دائرہ ملک بھر میں اس کاروبار سے منسلک ریٹیلرز تک وسیع کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے حال ہی میں تجویز دی ہے کہ اس سیکٹر کا جامع آڈٹ کیا جانا چاہیے۔
تمباکو انڈسٹری کے آڈٹ کی تجویز خوش آئندہے: ٹیکس ماہرین
May 11, 2018