انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت ریلیف دیاجائے:پی سی ایم اے

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ملک میں کارپوریٹ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے رکھے گئے سیکشن 59بی کو شق نمبر 103۔اے کے ہمراہ حالیہ وفاقی بجٹ میں بحال کیا جائے تاکہ صنعتی گروپوں کو ٹیکسوں کے حوالے سے حاصل گروپ ریلیف جاری رہ سکے۔ پی سی ایم اے کے سینئئر وائس چیئرمین ظفر محمود نے آج یہاں جاری ایک اخباری بیان میں حالیہ وفاقی بجٹ میں صنعتی گروپوں کو حاصل متذکرہ سہولت کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سہولت بحال نہ کی گئی تو صنعتی گروپ ایک بار پھر دوہرے ٹیکسوں کا شکار ہو جائیں گے۔جس سے کارپورٹ سیکٹر کے صنعتی گروپوں کی کاروباری لاگت میں بے جا اضافہ ہوجائے گا اور کارپوریٹ کلچر کی بری طرح حصلہ شکنی ہو گی۔انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل سے اپیل کی ہے کہ وہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت حاصل گروپ ٹیکس کی سہولت کو جاری رکھنے کیلئے حالیہ بجٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 59بی اور سکی شق نمبر 103۔اے کو فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کریں۔

ای پیپر دی نیشن