لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب حکام نے حمزہ شہباز کو 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
حمزہ طلب
صاف پانی کرپشن کیس حمزہ شہباز 18 مئی کو نیب طلب
May 11, 2018