واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق آج( جمعہ )سے ہوگا۔امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کو نوٹس جاری کر دیا۔ پابندی کا اطلاق واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے اور امریکا میں پاکستان کے چاروں قونصلیٹس پر ہوگا۔ پاکستانی سفارتکا روں کو 25 میل کی حدود میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حدود سے باہر جانے کے لئے امریکی وزارت خارجہ سے 5 دن پہلے اجازت لینا ہوگی۔آن لائن کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک سوال کے جواب میں کہا پاکستان کے امریکہ سے تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات ہو رہے تاہم انکی تفصیلات نہیںبتائی جا سکتی۔نیشن رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بتایا امریکہ آج سے پاکستانی سفارت کاروںکی نقل و حرکت پر پابندی لگائے گا، انہوں نے کہا کہ پابندی دو طرفہ ہے اور دونوں اطراف میں اس معاملہ پر مذاکرات جاری ہیں
پابندی