لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں یکم رمضان 17 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا جو 10 اگست تک جاری رہیں گی اور 11 اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے، جبکہ پرائیویٹ سکولوں نے یہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اس حوالے سے آل پاکستان سکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ قبل از وقت چھٹیاں دینے سے طلباءکا تعلیمی حرج ہوگا، پرائیویٹ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔
چھٹیاں
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 17 مئی تا 10 اگست تعطیلات کا اعلان ‘ہم 10 جون سے کرینگے: پرائیویٹ سکول
May 11, 2018