اسلام آباد(قاضی بلال)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر کم سیاست پر زیادہ بحث کیگئی ۔ محمود خان اچکزئی کی تقریر کے وقت ایوان میں سناٹا رہا ۔ انہوں نے ایک بار پھر فوج کی سیاست میں مداخلت پر کھل کر تنقید کی اور جنرل باجوہ کا نام لیکر ان سے درخواست کی کہ وہ فاٹا میں مظالم بند کرائیں اور اپنے بندوںکو روکیں وہ سیاستدانوں کے ہاتھ نہ مروڑیں ۔ جتنا ملک جرنیل اور ججوں کا اتنا یہ ہمارا بھی ملک ہے ۔ گرینڈگول میز کانفرنس بلائی جائے جس میں ججز ¾ جرنیل اور سیاستدان مل بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کریں۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ پر کم اور سندھ میں پانی کی کمی پر احتجاج جاری رکھا ۔ نواب یوسف تالپورنے کہا کہ سندھ میں جانور پانی نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔ عمرکوٹ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے نیب چیئرمین کے خلاف پارلیمانی کمیٹی بنانے سے متعلق اپوزیشن نے کوئی جواب نہ دیا یہی وجہ ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی اس حوالے سے اجلاس میں کوئی ذکر نہ کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے چیئرمین نیب اپنا کام کرتے رہیںگے ۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی پانی کی کمی پر شدید احتجاج کیا ۔
قومی اسمبلی /سناٹا
اچکزئی کی تقریر کے وقت ایوان میں سناٹا بجٹ پر کم سیاست پر زیادہ بحث فہمیدہ مرزا کا پانی کی کمی پر شدید احتجاج
May 11, 2018