امریکہ نے پاسداران انقلاب گارڈزکے 6 اہلکاروں ،3 ایرانی کمپنیوں پرپابندیاں لگادیں

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر دوبارہ پابندیوں کا آغاز کر دیا۔ پاسداران انقلاب گارڈز سے تعلق رکھنے والے 6 افراد اور ایرانی کی 3 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یورپی یونین کمیشن کے صدرجین کلاڈ جنکر نے کہا امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا، امریکا عالمی تجارت کا ٹھیکیدار نہ بنے۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکہ اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا، یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا در کھٹکھٹائیں گے۔
ایران/پابندی

ای پیپر دی نیشن