صومالیہ‘الشباب نے دھوکے سے 10 شادیاں رچانے والی خاتون سنگسار کردی

موغا دیشو (صبا ح نیوز )صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے 10 شوہروں کی بیوی کو سنگسار کر دیا ، شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں سے خلع لیے بغیر10 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے کہا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ۔صومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں نے کہا کہ الشباب کے جنگجوئوں نے خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔لوئر شیلیل کے گورنر ممحد ابو اسامہ نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا شکری عبداللہی اور اسکے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک نے کہا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ صحت مند تھیں، انھیں ان الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔بی بی سی کی صومالی سروس کے مووید حاجی عبدی کہتے ہیں کہ صومالیہ میں طلاقیں عام ہیں لیکن اس معاملے کی تفصیلات غیر معمولی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...