کالے ہرن کے شکار پر پابندی، قانون کے مطابق عمل کیا جائے: ہائیکورٹ، 5 برس میں کارروائی کی رپورٹ طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کا حکم دے دیا، عدالت نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کیخلاف پانچ سالوں میں کی گئی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ چیف جسٹس محمد یاور علی نے سماعت کی۔ مقامی وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ کالے ہرن کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے، حکومت کالے ہرن کی نسل کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن