راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج عبدالرحیم نے قتل سمیت دیگرمقدمات میں گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں ملزم علی خان کیخلاف 25مئی،ملزم سلیمان بیگ کیخلاف 24مئی ، ملزم ارشد کے خلاف 23مئی اور بارود برآمدگی کیس میں ملزم احسن کاظمی کیخلاف انیس مئی کو شہادت طلب کر لی،فورتھ شیڈول کے کیسوں میں ملزم غلام اکبر کیخلاف سماعت 24مئی،ملزم عبدالوہاب کیخلاف سماعت بائیس مئی جبکہ بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم عارف سعید کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت چودہ مئی تک ملتوی کردی ۔
قتل سمیت دیگرمقدمات میں گواہان طلب
May 11, 2018