عام انتخابات:الیکشن کمشن کا انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ

May 11, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمشن نے آئندہ عام انتخابات کو شفا ف بنانے کیلئے انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمشن نے انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے پہلے انتخابی عملے سے حلف لیا جائے گا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے تیار کردہ پرفارما پر حلف لیا جائے گا جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017 پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جائے گی جبکہ کسی نوعیت کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی بھی کی جائے گی۔واضح رہے 85 سے 90 ہزار پولنگ سٹیشنز پر تعینات انتخابی عملہ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017 کی متعلقہ شقوں کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے جبکہ انتخابی عمل کے حوالے سے خصوصی کتابچے بھی شائع کئے جائیں گے تاکہ آگاہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں