فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کی بار ایسوسی ایشز میں چیک تقسیم

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے بطور ترقیاتی فنڈز مختلف ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں چیک تقسیم کیے۔ فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویڑن کی بارہ بار ایسوسی ایشز میں5 چیک تقسیم کیے گئے۔ تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لاکھ جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز میں 10 لاکھ روپے کے چیک بطور ترقیاتی فنڈز دیئے گئے۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کا م کرنا چاہیے، جمہوریت کے فروغ اور ووٹ کے تقدس کیلئے وکلاء برادری ہراول دستا ہیں۔ اس موقع پر رضوان حیدر صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن اور مختلف بار کے صدور نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمود بشیر ورک کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن