منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) لالہ موسیٰ سے منڈی بہائوالدین سرگودھا جانے والی دھماکہ ایکسپریس کا انجن چیلیانوالہ نہر اپر جہلم پرفیل ہو گیا، مسافروں کا ایک گھنٹے کلمہ طیبہ کا ورد، ریلوے لائن بلاک ہونے پرکراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین منڈی بہائوالدین ریلوے سٹیشن پر ایک گھنٹہ لیٹ ہوگئی، مسافر پریشان رہے، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ سے منڈی بہائوالدین ملکوال سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین دھماکہ ایکسپریس کا انجن اچانک چیلیانوالہ کے قریب نہر اپر جہلم کینال پر فیل ہوگیا، مسافر نہر پر ٹرین رک جانے سے شدید پریشان ہوگئے اور دل کھول ریلوے حکام کی ناقص کارکردگی کو کوسنے لگے‘ اسی اثناء میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس منڈی بہائوالدین ریلوے سٹیشن پہنچ گئی جہاں وہ ایک گھنٹے تک ٹریک کھلنے کا انتظارکرتی رہی اور سینکڑوں مسافروں کو ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا، بعدازاں محکمہ ریلوے کے حکام نے ہزارہ ایکسپریس کے انجن کے ذریعے دھماکہ ایکسپریس کو ریلوے سٹیشن لایا گیا اور ٹریک بحال کرنے کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو روانہ کیا گیا، ڈھائی گھنٹے دھماکہ ایکسپریس کے مسافر ریلوے سٹیشن پر خوار ہوتے رہے، مسافروں نے حکومت کی جانب سے پانچ سال میں ریلوے کا فعال ادارہ نہیں بنانے پر اسکی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
منڈی بہاؤالدین: دھماکہ ایکسپریس کا انجن چیلیانوالہ نہر اپر جہلم پر فیل مسافر کلمہ کا ورد کرتے رہے
May 11, 2018