نیو یارک (آئی این پی) امریکی صدر کے ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، خام تیل کی فی بیرل قیمت عالمی مارکیٹ میں 77.43 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ خام تیل کی قیمت نومبر 2014ء کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔