الیکشن کمشن نے قومی وطن پارٹی کے متحرک رکن ابرار تنولی کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی

May 11, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)الیکشن کمشن نے قومی وطن پارٹی کے منحرف رکن خیبر پی کے اسمبلی ابرار تنولی کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی ہے۔الیکشن کمشن نے ابرارتنولی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ کمشن نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد 2 اپریل 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا ابرار تنولی قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر پی کے 57 مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد وہ منحرف ہوگئے۔ پارٹی سے انحراف کی بنیاد پر ابرار تنولی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔

مزیدخبریں