لاہور ( این این آئی)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پار لیمنٹ کو ’’نیب ختم کرو ‘‘مشن کیلئے استعمال نہیں کر نے دیں گے، نیب کو خاموش کروانے کا حکومتی ایجنڈہ ملک دشمنی ہوگا انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، (ن) لیگ کر پشن کا حساب دینے کی بجائے نیب ختم کر نا چاہتی ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور وعوامی جماعت بن چکی ہے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیب بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے ۔
(ن) لیگ کو پار لیمنٹ کو ’’نیب ختم کرو ‘‘مشن کیلئے استعمال نہیں کر نے دیں گے ‘سینیٹر چوہدری سرور
May 11, 2018