زرعی بنک نے ڈیپارٹمنٹل ٹی 20خواتین چیمپئن شپ جیت لی

May 11, 2018

ملتان( سپورٹس ڈیسک) زرعی ترقیاتی بنک نے پی سی بی الیون کو 46رنز سے شکست دے کر ڈیپارٹمنٹل ٹی20خواتین چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں زرعی بنک کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم نے مقررہ 20اووروں میں 3وکٹوں پر 179کا مجموعہ حاصل کیا۔ اوپنر نین عابدی 65گیندوں پر 13چوکوں کی مدد سے 85رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ بسمہ معروف نے 39گیندوں پر 65سکور کیا جس میں 8چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ جویریہ خان 11اور منیبہ علی ایک سکور کرپائیں نداڈار7رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔ پی سی بی الیون کی صبا نادر، رامین شمیم اور سبحانہ طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوب میں پی سی بی الیون 9وکٹوں پر 133رنز بناسکی۔ مرینا اقبال 33، ثناء تاج 20سبحانا طارق 19سکور کر پائیں۔ صبا نادر 16پر ناٹ آؤٹ رہیں زرعی بینک کی ڈیانا بیگ، ثنا میراور الماس( کر) نے 2، 2ندا نادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔نین عابدی پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

مزیدخبریں