لاہور(خصوصی نامہ نگار ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر تشدد سیاست کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،کراچی کے امن کو خراب کرنے کیلئے ایک بار پھر لسانیت کا زہرگھولا جارہا ہے ،عوام کی خدمت کا دم بھرنے والوںنے ایوانوں میں پہنچ کر غربت کے خاتمے اور عوام کو روزگار ،صحت ،تعلیم دلانے کیلئے کام نہیں کئے ،ملک کو آگے لیجانا ہے تو عصبیت وتنگ نظری کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے مسترد کرنا ہوگا۔