پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکولوں کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کے دورے، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ابوالخیر گرلز مڈل سکول گڑھی شاہو کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم لاہور اور صراط سکول سسٹم حیدر روڈ ٹائون شپ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ہیری ٹیج اسلامک سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل گرلز ہائی سکول‘ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول رینجرز کالونی لاہور کینٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مڈل سکول مسلم کالونی راج گڑھ‘ گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد551 تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...